مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس کے اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے قائدین کی شرکت

تحریک منہاج القرآن کی 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں مینار پاکستان پر قائم مرکزی کنٹرول روم میں مرکزی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ اجلاس میں بریگیڈئیر ریٹائیرڈ اقبال احمد خان، جواد حامد مرکزی سیکرٹری اجتماعات، نوراللہ صدیقی اور مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم محسن مصطفوی، زبیر گیلانی، ذیشان قادری اور محسن شہزاد مغل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مظہر علوی نے بتایا کہ منہاج یوتھ لیگ کی سینکڑوں جوان سیکیورٹی کی اہم ترین ذمہ داری نبھائیں گے۔ اجلاس کے بعد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے مرکزی ٹیم کے ہمراہ انتاظامات کا جائزہ اور وزٹ کیا۔

تبصرہ