منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں المنہاج سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کی قیادت کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر مکرم مقصود قادری، جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت نے کہا شعور کی بیداری، تعلیم کے فروغ اور بین المذاہب رواداری کیلئے شیخ الاسلام کا اہم کردار ہے۔ قوم کو آئین کی تعلیم دی اور جہالت کے خاتمے کیلئے ہزاروں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں دیں۔
انہوں نے کہا ایک وقت ایسا آیا پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف مہم شروع ہوئی مسلمانوں کو انتہا پسند اور دین اسلام کو شدت کا دین کہا جانے لگا تو دنیا ئے اسلام میں واحد لیڈر ڈاکٹر طاہرالقادری تھا جس نے دنیا کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ پیش کرتے کہا اسلام امن و محبت بھائی چارگی مساوات کا دین ہے اسکا انتہاپسندی سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔
انہوں نے کہا شیخ الاسلام نے مغربی دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کو دین اسلام کے ساتھ جوڑے رکھا نوجوان نسل کے پائوں سینما گھروں کے بجائے مساجد کی طرف موڑے اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ یوتھ داکٹر طاہرالقادری کا پیغام امن و محبت عام کر رہی ہے۔
تقریب کے آخر میں قائدین نے شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور آپ کی صحت اور عمر درازی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں گئی۔
تبصرہ