منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں محفل سماع رنگ طاہر کا انعقاد کیا گیا، محفل سماع میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کراچی کے قائدین، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین اور ممبر سپریم کونسل پاکستان عوامی تحریک سید ظفر اقبال، ڈائریکٹر لارل ہومز اسکول علی وقار قادری نے بھی محفل سماع میں خصوصی شرکت کی۔

صدر تحریک منہاج القرآن کراچی نعیم انصاری، ناظم مرزا جنید کے علاوہ کراچی بھر کے کارکنان بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحت کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں