شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تحریک منھاج القرآن کی مرکزی نظامتوں کے ہفتہ تقریبات کی آخری خصوصی تقریب مرکزی سکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی جسے ناظم اعلیٰ، نائب ناظم اعلیٰ اور پاکستان عوامی تحریک کیطرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت پیرطریقت سید خلیل الرحمٰن چشتی نے کی جبکہ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سنئیر نائب ناظم اعلیٰ کرنل (ر) محمداحمد، چوہدری محمد شریف، ڈاکٹر علی اکبرالازہری، ڈاکٹر کرامت اللہ، جواد حامد، محمد عاقل ملک، علامہ شاہد لطیف قادری، محمد وسیم افضل قادری، شمیم نمبردار، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔

اس موقع پر پیر سید خلیل الرحمٰن چشتی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی ہدایت کیلئے بہت بڑا علمی خزانہ مہیا کیا ھے جس میں موجودہ دور کے تمام جدید مسائل کا حل ہے۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ان کا عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔



ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہیں۔ اس تحدیث نعمت کے طور پر پاکستان سمیت دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے عظیم الشان تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔



نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں فنا ہیں اور تحریک منہاج القرآن نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پوری دنیا میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ منہاج القرآن کی برکت ہے کہ آج پوری دنیا میں سرکا ری اور غیر سر کاری سطح پر میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا انعقاد نہایت پُروقار طریقے سے کیا جاتا ہے۔



سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد شریف نے کہا کہ شیخ الاسلام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے سیاست کو دین سے جدا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے ’’عوام سب سے پہلے‘‘ کا ایجنڈا پیش کر کے قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ایجنڈے پر عمل کر دکھایا۔



سینئر نائب ناظم اعلیٰ کرنل (ر) محمد احمد نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو عام کرنا تحریک منہاج القرآن کے قیام کا بنیادی مقصد ہے۔ شیخ الاسلام نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سینکڑوں خطابات کیے جو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تقریب سے سربراہ سالگرہ تقریبات علامہ شاہد لطیف قادری، شمیم نمبردار، علامہ فیاض احمد، محمد وسیم افضل قادری، جواد حامد، میاں زاہد الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں شیخ زاہد فیاض کی کی شیخ الاسلام پر لکھی گی شاعری کی دوسری کتاب ’’تجھے اپنے حسن کا واسطہ‘‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔ اس تقریب کے دوران منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی موومنٹ کے نوجوانوں نے دعائیہ ترانے پیش کئے اور آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ