منہاج یوتھ لیگ کراچی کی تنظیم نو، وسیم اختر صدر اور شاہد راجپوت جنرل سیکرٹری منتخب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کی یوتھ اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر 2020ء کو میلاد ہال طارق روڈ میں منعقد ہوا جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کراچی کی تنظیم نو کا اعلان کیا گیا ہے جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق نائب صدر وسیم اختر کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کا صدر اور شاہد راجپوت کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ منہاج یوتھ لیگ کے سابق صدر مکرم مقصود کو منہاج یوتھ لیگ کراچی کا سیکرٹری دعوت منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر مظہر محمود علوی، مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم، صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک مرزا جنید علی، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے نو منتخب نوجوان قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مصطفوی انقلاب کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

(راؤ اشتیاق احمد، سیکرٹری انفارمیشن تحریک منہاج القرآن کراچی)

تبصرہ