منہاج یوتھ لیگ کا 32 واں یوم تاسیس آج جوش و خروش سے منایا جائیگا

مرکزی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (29 نومبر 2020) منہاج یوتھ لیگ کا 32 واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا۔ آج پورے ملک میں یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی، صوبائی، ضلعی سطح پر سینکڑوں مقامات پر منعقد کی جائینگی۔ مرکزی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج 29 نومبر کو ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی و دیگر رہنما شریک ہونگے۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں یوتھ لیگ کی 32 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ کیک کاٹے جائینگے، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائینگی۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے مرکزی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی 32 سالہ جدوجہد کا یہ سفر علم، امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔

تبصرہ