مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے 29 نومبر کو نیشنل یوتھ کنونشن کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن میں ضلع بھکر کی تحصیلات بھکر، دریا خان ،کلور کوٹ اور جنڈانوالہ کے 11 مقامات کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مقامی تنظیمات کے ساتھ میٹنگز کی اور یہاں نوجوانوں نے عزم کیا کہ وہ بڑی تعداد میں بھکر سے نیشنل یوتھ کنونشن اسلام آباد میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن بھکر شوکت مصطفوی، صدر منہاج یوتھ لیگ بھکر احسان اللہ قریشی، جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ بھکر فرحت علی اور نائب صدر منہاج یوتھ لیگ بھکر فیاض احمد بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
تبصرہ