منہاج یوتھ لیگ مری کا اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ مری کا اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد فرقان یوسف اور تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن امتیاز احمد علوی بھی موجود تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں نئے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے امت مسلمہ کے زوال کے اسباب اور نوجوانوں کے سیرت وکردار کو اسوہ مصطفوی کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ اس وقت نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کی بے شمار ممالک میں نوجوانوں کو مقصد حیات سے روشناس کروا رہی ہے۔ نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔انکے بھرپور اور اثر انگیز پیغام سے اجلاس میں موجود نئے نوجوانوں نے شمولیت کے اعلانات کیے۔

اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی مری کی تنظیم نو بھی کی گئی، جس کے مطابق شفاعت مقبول عباسی منہاج یوتھ لیگ مری کے صدر، محمد عامر عباسی جنرل سیکرٹری، محمد یحی سلیم عباسی سیکرٹری دعوت، محمد ارسلان عباسی سیکرٹری انفارمیشن و سوشل میڈیا اور سیکرٹری ممبر شپ محمد داود کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: محمد یحی سلیم عباسی

minhaj youth league

تبصرہ