منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب کا زونل تنظیم نو کا اجلاس 13 ستمبر 2020ء کو اسلامک سینٹر لودھراں میں ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور زونل ہیڈ جنوبی پنجاب محسن مشتاق مصطفوی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ذمہ دران نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، محسن مشتاق مصطفوی نے اجلاس میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس کے بعد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے بریفنگ دی۔ ان کی مشاورت سے منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب کے نو منتخب جملہ ذمہ دران ارشد علی مرزا صدر جنوبی پنجاب، افتخار فانی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر اختر عباس سینئیر نائب صدر، حافظ عمر، حامد منہاج نائب صدر، ذوالقرنین سکندر فنانس سیکرٹری، زاہد انقلابی انفارمیشن سیکرٹری، اور طیب چٹھہ ممبر شپ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
جملہ نو منتخب ذمہ دران کو مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن مشتاق اور پورے ہاوس کی طرف سے مبارکباد دی گئی۔ اس سے پہلے اجلاس کے لیے لودھراں پہنچنے پر مرکزی قائدین کا جنوبی پنجاب میں شاندار استقبال کیا گیا۔
تبصرہ