منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام سالانہ یوتھ اسمبلی میلاد ہال طارق روڈ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی۔ اس موقع پر یوتھ اسمبلی میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ مرکزی صدر نے یوتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں جہالت کے خاتمے تعلیم کے فروغ کے ساتھ منہاج یوتھ لیگ قیام امن اور احترام انسانیت کیلئے کوشاں ہے۔ ایک سازش کے تحت ریاست کو دشمن عناصر فرقہ ورانہ فسادات کی نظر کرنا چاہتے ہیں ایسے میں نوجوانوں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں وہ معاشرے میں اعتدال امن محبت اتحاد و یکجہتی کا درس دیں اور ریاست کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔
انہوں نے کہا ریاست پاکستان کی اساسی و آفاقی نظریات کے خلاف پروپیگنڈہ کے خلاف نوجوان متحد ہوں۔ تنگ نظری، انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ پرستی اور طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت نظام حکومت چلانے کیلئے نوجوانوں کو آگے لیکر آئے تاکہ کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ریاست نوجوانوں کیلئے تعلیم، بزنس، جاب کا انتظام کرے۔
مظہر محمود علوی نے کہا کراچی کا نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے حکومت اس ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے ایک ادارہ قائم کرے۔
اس سے پہلے یوتھ اسمبلی کا آغاز تلاوت قرآن، نعت اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ یوتھ اسمبلی میں صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک مرزا جنید علی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء سید ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری پی اے ٹی راؤ کامران محمود، نوید عالم، الیاس مغل، جمیل اختر، منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر وسیم اختر، جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت، صارم نور، ایم ایس ایم کے قائدین نثار احمد، عرفان یوسف سمیت دیگر سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔
آخر میں یوتھ اسمبلی کے شرکاء اور منہاج یوتھ لیگ کراچی کے عہدیداروں سمیت دیگر قائدین نے تقریب حلف برادری میں شرکت کی۔
تبصرہ