مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس پر مرکزی تقریب طلباء کنونشن میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محیی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر تقریب میں قائد یوتھ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے بھی کنونشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں مظہر محمود علوی نے کہا منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ دونوں شیخ الاسلام اور مصطفوی انقلاب کے ہر اول دستے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ دونوں فورم اپنے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی کردار سازی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ، محسن شہزاد مغل مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ