مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ و زونل ہیڈ جنوبی پنجابمحسن مشتاق مصطفوینے زونل نائب صدر حافظ عمر اور زاہد مصطفوی کے ہمراہ خانیوال کا تنظیمی وزٹ کیا۔ یہاں منہاج یوتھ لیگ خانیوال کی تنظیم نو کی گئی اور معین قادری کو صدر جبکہ رمضان ساجن کو جنرل سیکرٹری ضلع خانیوال منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے نئے نوجوانوں سے ملاقات کی۔
وزٹ کے دوران انہوں نے خانیوال کے تمام پی پی حلقہ جات میں منہاج یوتھ لیگ کا تنظیمی ڈھانچہ اگلے دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ نئے نوجوانوں کو مشن کا حصہ بنانے کیلئے ممبر شپ کیمپ لگائیں جائیں گے۔
تبصرہ