منہاج یوتھ لیگ میاں چنوں اور خانیوال کا اجلاس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ و زونل ہیڈ جنوبی پنجاب محسن مشتاق مصطفوی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ میاں چنوں کے تمام پی پی حلقہ جات میں تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر ماہ اکتوبر میں تمام حلقہ جات میں تنظیم نو کیساتھ مختلف مقامات پر ممبر شپ کیمپس لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں زونل نائب صدر حافظ عمر، ضلع خانیوال کے صدر معین قادری، جنرل سیکرٹری رمضان ساجن، زاہد مصطفوی اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محسن مشتاق مصطفوی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مصطفوی مشن میں کام کرنا آپ کیلئے ایک اعزاز ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں آپ نوجوانوں کے دلوں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جذبہ حب الوطنی، مصطفوی انقلاب کا پیغام پہنچانے کیلئے داعی بن جائیں۔
تبصرہ