منہاج یوتھ لیگ وہاڑی کا اہم اجلاس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محسن مشتاق مصطفوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے زونل ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ وہاڑی کے تنظیمی سٹرکچر پی پی حلقہ جات تک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اکتوبر 2020ء کے اختتام تک وہاڑی کے تمام پی پی حلقہ جات میں منہاج یوتھ لیگ کی تنظیم نو کا ٹارگٹ مکمل کرنے اور ممبر شپ مہم کے بھرپور انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان بھرپور شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے محسن مشتاق مصطفوی کے وہاڑی پہنچنے پر منہاج یوتھ لیگ وہاڑی کے صدر عبداللہ قادری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب تنویر حسین بھٹی، صدر پاکستان عوامی تحریک وہاڑی چوہدری اقبال یوسف اور یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی طرف زبردست استقبال کیا گیا۔
تبصرہ