منہاج یوتھ لیگ مظفرگڑھ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر عزم انقلاب یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے سامنے منہاج القرآن کی 40 سالہ خدمات کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے شعیب بزمی صدر منہاج یوتھ لیگ مظفرگڑھ کو کامیاب عزم انقلاب یوتھ کنونشن پر مبارکباد بھی دی۔
پروگرام میں نائب صدر جنوبی پنجاب حافظ عمر، فنانس سیکرٹری ذوالقرنین سکندر، زاہد مصطفوی، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر طالب جاوید، حافظ محی الدین اور تحریک منہاج القرآن مظفرگڑھ کے قائدین نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ