منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم رحیم یار خان کا مشترکہ ’’امید سحر، عزم انقلاب‘‘ کنونشن

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن مشتاق مصطفوی نے منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے زونل نائب صدر حافظ عمر، فنانس سیکریٹری ذوالقرنین سکندر، عمران زونل صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب، ضلعی کوآرڈینیٹر طاہر جاوید، ڈاکٹر معین، سیف الرحمان، ڈاکٹر طیب، طالب جاوید اور محی الدین قادری بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ’’امید سحر، عزم انقلاب‘‘ کنونشن منعقد ہوا، جس میں محسن مصطفوی نے منہاج القرآن کی 40 سالہ خدمات اور یوتھ لیگ کے قیام، ایم ایس ایم کے قیام کے مقاصد پر خطاب کیا اور کہا کہ منہاج القرآن 40 سال، یوتھ لیگ 32 سال، ایم ایس ایم کے 26 سالہ سفر کی منزل مصطفوی انقلاب ہے۔

نوجوان اور طلباء اس بات کا عزم کریں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب اور مصطفوی انقلاب کا پیغام ہر نوجوان تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر 30 اکتوبر سے پہلے رحیم یار خان کے ہر پی پی حلقہ میں یوتھ لیگ کے تنظیمی سٹرکچر کا عزم، ممبر شپ مہم کیلئے رحیم یار خان میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد کی محفل اور حلقات درود بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرہ