منہاج یوتھ لیگ کا Educasa International کیساتھ سپانسرشپ معاہدہ طے

MoU between MYL and Educasa International for collaboration and joint working for National youth Award

منہاج یوتھ لیگ کا Educasa International کیساتھ سپانسرشپ کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدہ کے مطابق Educasa International منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے نیشنل یوتھ ایوارڈز کو سپانسر کرے گا۔ دونوں تنظیموں کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور ایم ڈی Educasa International رضوان مغل نے سپانسرشپ معاہدہ پر دستخط کیے۔

تقریب میں مظہر محمود علوی نے نیشنل یوتھ ایوارڈ پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے Educasa International کے ایم ڈی اور سی ای او کو دعوت دی کہ وہ نیشنل یوتھ ایوارڈز کی مختلف کیٹگریز میں اپنی مختلف سپانسرشپ کمپین شروع کریں۔ اس موقع پر ایم ڈی رضوان مغل نے کہا کہ وہ منہاج یوتھ لیگ کے ساتھ ملکر نیشنل یوتھ ایوارڈز کو نوجوانوں میں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ کے طور پر متعارف کرائیں گے۔

تقریب میں Educasa International کے ایم ڈی رضوان مغل، سی ای او ٹائمز گروپ اظہر محمود اعوان، پریما سلوشنز اینڈ سروسز کے ایم ڈی وجیح الحسن، کیپٹل گرین ہوم کے سی ای او ماجد شیبر، جی سسٹمز کے سی ای و ملک نذیر اعوان، 92 کیمپس کے سی ای او محمد عثمان اور ایمیگوز بی پی او کے سی ای او عمر یوسف بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کے قائدین سمیت تمام معزز مہمانوں کو ڈنر بھی دیا گیا۔

MoU between MYL and Educasa International for collaboration and joint working for National youth Award

MoU between MYL and Educasa International for collaboration and joint working for National youth Award

تبصرہ