منہاج یوتھ لیگ بھمبر آزاد کشمیر کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ بھمبر آزاد کشمیر کے زیراہتمام میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ پورے ملک میں نوجوانوں کے اندر فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے کوشاں ہیں۔

کانفرنس میں مرکزی نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ اس وقت نوجوانوں کی اخلاقی، فکری تربیت کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر ظفر اقبال طاہر ناظم منہاج القرآن کشمیر اور ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا اور منہاج یوتھ لیگ بھمبر کے نوجوانوں کو کامیاب میلاد کانفرنس پر مبارکباد پیش کی۔

آخر میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے یوم جمعہ یوم درود سلام اور یوتھ سٹڈی سرکل کی ایکٹیویٹی کا تعارف پیش بھی کیا۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ بھمبر، سماہنی اور برنالہ کے نوجوانوں کو کامیاب میلاد کانفرنس پر مبارکباد پیش کی۔ وزٹ کے دوران مظہر علوی نے منہاج یوتھ لیگ بھمبر کی تمام تحصیلات بھمبر، سماہنی اور برنالہ کی تنظیم نو بھی کی۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ