منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کا آنلائن اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کا پہلا آنلائن اجلاس زونل صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب زین العابدین کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب باڈی کی تنظیم نو کی گئی۔ نو منتخب عہدیداران میں قاضی مجیب الرحمن نائب صدر شمالی پنجاب زون، اٹک سے ڈاکٹر عمران یونس جنرل سیکرٹری، بھلوال سرگودھا سے محمد عتیق الرحمن سیکرٹری دعوت، جہلم سے ڈاکٹر امانت علی سیکرٹری فنانس اور سرگودھا سے رب نواز گوندل سیکرٹری سوشل میڈیا منتخب ہوئے۔

اس موقع پر زین العابدین نے بریفنگ دیتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی میں شمالی پنجاب میں نوجوانوں میں نئے جوش و جذبے سے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ