کلور کوٹ میں منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ بھکر کے زیرِاہتمام کلورکوٹ غلاماں کے مقام پر منہاج یوتھ لیگ کے 32ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مظہر محمود علوی (مرکزی صدر) منہاج یوتھ لیگ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں احسان اللہ قریشی (ضلعی صدر)، فرحت خان (جنرل سیکرٹری) کے علاوہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن شوکت مصطفوی اور عبدالواحد قادری (صدر) TMQ کلورکوٹ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ منہاج یوتھ لیگ سے منسلک پاکستان سمیت دُنیا بھر میں لاکھوں نوجوان معاشرے کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ