منہاج یوتھ لیگ نوے موڑ ساہیوال کا تنظیمی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ نوے موڑ ساہیوال کا تنظیمی اجلاس اور تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج یوتھ لیگ ساہیوال کے ضلعی صدر محسن ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر حاجی اسلم سہیل بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے علاقے میں یوتھ سٹڈی سرکلز ،حلقات درود و فکر کے قیام، یوسیز میں تنظیم سازیوں اور رفاقت سازی اہداف کے حوالے خصوصی بریفنگ دی۔

تبصرہ