مرکزی صدر پاکستان یونائیٹڈ یوتھ شہزادہ بٹ نے پارٹی کے مرکزی رہنماء وقار سلہری اور احمد جاوید کے ہمراہ منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان بھی موجود تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، بیروزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
نوجوان معاشی بدحالی کی وجہ سے مایوسی اور بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان یونائیٹڈ یوتھ شہزادہ بٹ نے نیشنل یوتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
تبصرہ