منہاج یوتھ لیگ اوکاڑہ، گجرات، سیالکوٹ اور پاکپتن کا آنلائن اجلاس

منہاج یوتھ لیگ اوکاڑہ بی، گجرات، سیالکوٹ اور پاکپتن کے ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز اور نائبین کیساتھ آن لائن اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ اوکاڑہ بی، گجرات، سیالکوٹ، پاکپتن کے نمائندگان ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز اور دیگر نائبین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت سازی مہم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں ماہ فروری میں ہونیوالی تقریبات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

تبصرہ