منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے رفاقت سازی مہم/قائد ڈے تقریبات، دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اجلاس میں عامر سلطان ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد نے بتایا کہ منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیر اہتمام تمام پی پی حلقہ جات میں قائد ڈے تقریبات ہونگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے دن 19 فروری 2021ء کو حافظ آباد میں تقریب ہو گی اور آپ کی سالگرہ کی خوشی میں شہر میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔ اس موقع پر فیصل گجر، حسن بھٹی اور صنان گجر بھی موجود تھے۔

تبصرہ