منہاج القرآن یوتھ لیگ کی جڑانوالہ میں تنظیمی و تربیتی نشست، مرکزی سیکرٹری جنرل کی شرکت

جڑانوالہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس اور تنظیمی و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ منصور قاسم اعوان نے منھاج القرآن یوتھ لیگ کے آئندہ اہداف، حلقات درود و فکر، یوتھ سٹڈی سرکل اور دعوتی و تنظیمی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ منھاج القرآن یوتھ لیگ جڑانوالہ کے صدر محمد شاہد اکرم اور جنرل سیکرٹری توحید سردار اور دیگر ایگزیکٹو ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ