منہاج یوتھ لیگ سمندری کی تنظیم نو، مرکزی سیکرٹری جنرل کی شرکت

منہاج القرآن یوتھ لیگ سمندری کی تنظیم نو کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن سمندری کی ضلعی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے صدر رائے ساجد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ سمندری کی تنظیم نو کی گئی اور آئندہ اہداف، حلقات درود و فکر، یوتھ سٹڈی سرکل اور دعوتی و تنظیمی حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں منھاج یوتھ لیگ جڑانوالہ کے صدر محمد شاہد اکرم اور جنرل سیکرٹری توحید سردار، محمد یوسف ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن سمندری دیگر ایگزیکٹو ارکان بھی موجود تھے۔

تبصرہ