منہاج یوتھ لیگ لودھراں کی تنظیم نو، محمد ابراہیم صدر اور راؤ محمد طاہر سیکرٹری جنرل منتخب

منہاج القرآن یوتھ لیگ لودھراں کی تنظیم نو کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران کا اجلاس منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب زون کے صدر ارشد علی مرزا نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل لودھراں کے ناظم سید مدثر شاہ نقوی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری کلیم اللّٰہ سنبل بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء کی رائے سے محمد ابراہیم ضلعی صدر اور راؤ محمد طاہر ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ لودھراں منتخب ہوگئے۔ ان کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ تحصیل لودھراں کی تنظیم نو بھی کی گئی جس میں سید وسیم عباس بخاری کو صدر اور محترم راؤ محمد نوید مصطفوی کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ ارشد علی مرزا نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل کا ورکنگ پلان دیا۔

تبصرہ