منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل بہاولپور کی تنظیم نو، ملک بقاء سجاد صدر اور منیر احمد چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

منہاج یوتھ لیگ تحصیل بہاولپور کی تنظیم نو کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اجلاس خانقاہ شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع بہاولپور کے جنرل سیکرٹری راشد قادری نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ مرکزی سوشل میڈیا کونسل کے ممبر عمران خان بلوچ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ بہاولپور کے سیکرٹری انفارمیشن محمد عامر چشتی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض منہاج القرآن علماء کونسل بہاولپور کے ناظم علامہ قاری نذیر احمد مہروی نے ادا کیے۔

اجلاس میں شریک احباب کی متفقہ رائے سے ملک بقاء سجاد کو صدر اور منیر احمد چوہدری کو جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ تحصیل بہاولپور (صدر) منتخب کیا گیا۔ عمران خان بلوچ نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی اور منہاج یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ نیز مستقبل ورکنگ پلان بھی پیش کیا۔

تبصرہ