پیر سید محمود الحسن شاہ خاکی مستوار قلندر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

رپورٹ : میاں اشتیاق (سیکرٹری امور خارجہ)
( ایڈٹینگ : ایم ایس پاکستانی)

سجادہ نشن دربار قادریہ مخدومیہ قلندریہ چکوال شریف جناب پیر سید محمود الحسن شاہ مستوار قلندر گزشتہ دنوں اپنے پانچ رکنی وفد کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکرٹریٹ وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ یہاں آمد پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی قائد ین نے انکا شاندرا استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ معزز مہمان کو مرکزی ڈائریکٹر فنانس ملک فضل حسین اعوان نے اس خصوصی دورہ کی دعوت دی تھی۔ تحریک کے مرکزی امیر مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، سیکرٹری جنرل علماء ونگ پاکستان عوامی تحریک علامہ سید علی غضنفرکراروی، فضل حسین اعوان (ڈائریکٹر اکاؤنٹس) نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ یہاں سید محمود الحسن خاکی شاہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کے لئے خدمات فقید المثال ہیں۔ آج امت مسلمہ کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں تاہم تحریک منہاج القرآن نے عالمی سطح پر امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد معزز مہمان کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کرایا گیا۔ آخر میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمان کو عرفان القرآن کا تحفہ بھی پیش کیا۔

تبصرہ