منہاج یوتھ لیگ ضلع پشاور کے زیراہتمام شجرکاری مہم

منہاج یوتھ لیگ ضلع پشاور نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ماہ اگست (ماہ آزادی) کو شجرکاری کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں شجرکاری کا باقاعدہ آغاز پشاور کے علاقے پشتہ خرہ کے ایک سکول سے کردیا گیا ہے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح ڈائریکٹر فالکن گروپ آف سکولز سید فرحان شاہ کی زیرسرپرستی کیا گیا۔

اس موقع پر گل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور منہاج یوتھ لیگ ضلع پشاور کے میڈیا کوآرڈینیٹر فیض الرحمن خان قادری نے اپنے ہاتھوں سے سکول کے اساتذہ و طلباء سمیت مختلف پھلوں کے پودے لگائے۔ منہاج یوتھ لیگ ضلع پشاور جلد مختلف سکولز اور کالجز میں بھی شجرکاری مہم شروع کرے گی۔

تبصرہ