کراچی میں منہاج یوتھ لیگ کی ’’جیوے پاکستان‘‘ یوتھ بائیک ریلی

منہاج یوتھ لیگ کراچی نے 14اگست جشنِ آزادی کے موقع پر’’جیوے پاکستان یوتھ بائیک ریلی‘‘ کا انعقاد کیا۔ ریلی کی قیادت منہاج یوتھ لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ بائیک ریلی لیاقت آباد 10 نمبر سے شروع ہوئی اور مزار قائد پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس سے پہلے ریلی کا آغاز تلاوت و درود شریف اور قومی ترانہ سے ہوا اور مختلف مقامات پر ریلی سے منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر وسیم اختر، سابق صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی فاروق شیخ، سیکریٹری دعوت و تربیت منہاج یوتھ لیگ کراچی شاہ نور، صدر منہاج یوتھ لیگ لیاری ٹاؤن نے اظہار خیال کیا۔

تبصرہ