شہر اعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کی سالانہ ٹریننگ ورکشاپ کا دوسرا روز

itikaf city 2022

منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شہر اعتکاف 2022 میں شریک منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران کیلئے سالانہ ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز علامہ غلام مرتضیٰ علوی ڈائریکٹر نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن نے لیکچر دیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور اعوان اور ہارون ثانی سینئر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ نے بھی شرکاء کو ٹریننگ سیشن کرایا۔

ورکشاپ میں منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ذیشان اعوان، صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی شاہد راجپوت، ارشد مرزا صدر جنوبی پنجاب اور دیگر بھی موجود تھے۔

itikaf city 2022

تبصرہ