گھوٹکی: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج

گھوٹکی سیلاب متاثرین

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راشن سمیت امدادی پیکج فراہم کیا۔ امدادی پیک میں راشن، ادویات، خیمے، پینے کا صاف پانی اور ہائی جین کٹس شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا مقصد سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سینکڑوں خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکج تقسیم کیے۔

حالیہ سیلاب میں صوبہ سندھ کا شہر گھوٹکی بھی آفت زدہ قرار دئے گئے علاقوں میں شامل ہے۔ صوبہ سندھ میں تقریباً 7000 مکانات مکمل تباہ اور 350,000 ایکڑ سے زائد فصلیں پانی میں بہہ گئیں ہیں۔

گھوٹکی سیلاب متاثرین

گھوٹکی سیلاب متاثرین

تبصرہ