منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں یوتھ ڈویلپمنٹ ٹریننگ ورکشاپس کی پانچویں نشست کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج القرآن ایک ہمہ جہت تحریک کےعنوان پر مظہر محمود علوی ناٸب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ نے خصوصی بریفنگ دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن واحد ایسی جماعت ہے جو تمام جہتوں پہ کام کر رہی ہے جس میں تعلیمی و تحقیقی معاشی و معاشرتی، سیایسی و سماجی، روحانی و اخلاقی، دعوتی و تربیتی اور انقلابی و فلاحی جدوجہد شامل ہے جس کے بعد رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے آخر میں مظہر محمود علوی کا شکریہ ادا کیا اور ورکشاپس میں آنے والےتمام منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیدران کا شکریہ ادا کیا۔
آج کی ورکشاپ میں ڈاکٹر عمران یونس مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ، ہارون ثانی، قیصر محبوب، حافظ آصف جوئیہ، ارشد علی مرزا، محمد مزمل مصطفوی اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
تبصرہ