معاشرتی جہالت کو علم کی روشنی سے ختم کرنا ہو گا
نوجوانوں کی اخلاقیات کو بلند کرنے اور مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے مراکز العلم کا قیام ناگزیر ہے: رانا وحید شہزاد
منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام سینٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس مورخہ 7 مئی 2023 بروز اتوار کو مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کی۔ جبکہ جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس نے آنے والے CYC ممبران کو ویلکم کیا اور ہاؤس میں 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
مراکزالعلم پر بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا کہ نوجوانوں کو اخلاقی گراوٹ سے نکال کر اعلی کردار دینے اور نوجوانوں کی دینی، سیاسی، سماجی، اور معاشرتی اصلاح کے لئے منہاج یوتھ لیگ پورے ملک میں اس سال 1000 مراکز علم قائم کرے گی۔ اس موقع پر تمام CYC ممبران نے مشترکہ طور پر 50 مراکز العلم کا اعلان کیا جو فوری قائم کر دئیے جائینگے۔
اجلاس میں ہارون ثانی (سینئر مرکزی نائب صدر MYL)، ملک عرفان تھہیم (مرکزی نائب صدر MYL)، امجد ڈار (مرکزی سیکریٹری تعلقات عامہ)، قیصر محبوب (مرکزی سیکریٹری آفس افیرز) اور محمد عتیق الرحمان (مرکزی راہنما MYL) نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ