تلہ گنگ: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ایگزیکٹو کونسل اجلاس

Ijals CEC at Talagang

منہاج یوتھ لیگ تلہ گنگ کا ایگزیکٹو اجلاس زیرصدارت رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ 16 جون 2023 کو تحریک آفس تلہ گنگ میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے کہا کہ موجودہ حالات سے مایوس نوجوانوں کے لیے منہاج یوتھ لیگ کا پلیٹ فورم امید کی کرن ہے، نوجوان اپنے علاقے میں مرکز علم قائم کر کے اپنے جیسے نوجوانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں، منہاج یوتھ لیگ موجودہ دور میں مراکز علم کے ذریعے نوجوانوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لانا چاہتی ہے۔

اجلاس میں عمر قریشی صدر TMQ تلہ گنگ، محمد اویس صدر MYL تلہ گنگ نے خصوصی شرکت کی اور اجلاس میں زیادہ تعداد نئے نوجوانوں کی تھی۔

Ijals CEC at Talagang

تبصرہ