لیہ: تنظیمی اجلاس منہاج یوتھ لیگ

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

منہاج یوتھ لیگ ضلع لیہ کا اجلاس 25 جون 2023 بروز اتوار اکبر پلازہ چوک اعظم میں ڈاکٹر عمران یونس مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں نوجوانوں کو درپیش معاشی و معاشرتی مسائل اور ان کا حل، تنظیمی استحکام اور مراکز علم کے قیام پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ضلعی باڈی کی تنظیم نو کی گئی جس میں چوہدری شہباز مرتضیٰ کو صدر اور ارشاد احمد دھول کو جنرل سیکرٹری ضلع لیہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

اجلاس میں محمد عرفان ہیڈ سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب، اللّٰہ نواز ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب، ضلعی تنظیم کے ممبران اور منہاج یوتھ لیگ کے رفقاء و کارکنان نے خصوصی شرکت کی۔

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

تبصرہ