منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام تنظیم نو کا اجلاس 6 جولائی بروز جمعرات سیٹلائیٹ ٹاؤن سرگودھا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، میاں انصر محمود (مرکزی جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) اور سلطان احمد سروری (صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر بامقصد بنانا ہے اور مراکز علم ان نوجوانوں کیلئے عظیم تربیت گاہ ہونگے۔
منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کی تنظیم نو کے بعد مزمل رضا کو صدر، حافظ نوید الرحمن کو جنرل سیکرٹری اور سید زین شاہ کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔
تبصرہ