منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام تنظیم نو کا اجلاس 8 جولائی 2023 کو اسلامک سنٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد اور نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن و تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو کے بعد عامر راجہ صدر، شان اعوان جنرل سیکرٹری اور کامران متین سینئر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے کہا کہ اقبال نے نوجوان کو خودی کا درس دے کر اسے خوددار نوجوان بننے کی ترغیب دی۔ اقبال کےتصور خودی پر نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا منہاج یوتھ لیگ کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں علی محمد خان صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی اور انار خان گوندل سابق صدر TMQ راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

Minhaj Youth Leauge Tanzami Ijlas

تبصرہ