منہاج یوتھ لیگ کے 35 واں یوم تاسیس کے سلسلے میں سیالکوٹ میں یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا کہ 1988 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جس فورم کی بنیاد سب سے پہلے رکھی وہ فورم منہاج یوتھ لیگ ہے، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان کریا کریا بستی بستی مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو موجودہ حالات میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔
تقریب میں ڈویژنل سینیئر نائب صدر PAT گجرانوالہ ڈویژن حاجی سرفراز احمد چودری، ضلع ناظم تحریک منہاج القران شہزاد رؤف، سابق مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ ملک امجد محمود چاند، صدر منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ چوہدری اشرف، جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ حسن حسینی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ کثیر تعداد میں منہاج یوتھ لیگ کے ورکرز اور نوجوانوں بھی شریک ہوئے۔
تبصرہ