منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں رذاقی ایونٹ ہال راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا وحید شہزاد (مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ )نے خصوصی شرکت کی۔
معروف ثontent Creater اور ورک چیسٹ کے CEO محترم ہشام سرور نے بطور گیسٹ سپیکر تقریب میں شرکت کی اور IT کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا وحید شہزاد نے کہا کہ نوجوان اپنے وقت کی قدر کریں وقت سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے، پیسہ چلا جائے تو پھر آجاتا ہے لیکن وقت کبھی لوٹ کے نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے نوجوان skills Based شعبوں میں کام کرکے اپنا مستقبل محفوظ کریں۔
رائے ساجد حسین (مرکزی ہیڈ سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ ) نے بھی شرکت کی اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔راجہ عامر صدر Myl راولپنڈی، شان اعوان جنرل سیکریٹری Myl راولپنڈی اور کامران متین سینئر نائب صدر Myl راولپنڈی تقریب کے میزبان تھے۔
آخر پر منہاج یوتھ لیگ کے 35ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹاگیا۔
تبصرہ