جھلکیاں اجلاس جنرل کونسل پاکستان عوامی تحریک

(ایم ایس پاکستانی)

1۔ پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل کے اجلاس کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراؤنڈ میں پنڈال کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

2۔ پنڈال میں اجلاس کے شرکاء کی آمد صبح نو بجے شروع ہو گئی بعدازاں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بتایا کہ ملکی صورتحال کی وجہ سے ہمارے کارکنان کو مختلف سیکیورٹی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں تاخیر سے پہنچے۔

3۔ پنڈال کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ دو قطاروں میں لگی کرسیوں پر مرد اور سٹیج کے دائیں طرف خواتین بیٹھی تھیں۔

4۔ صبح 11 بجے شرکاء اجلاس پنڈال میں اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ چکے تھے۔

5۔ پروگرام کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس سے قبل صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک دیگر مرکزی قائدین کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کے لیے آ چکے تھے۔

6۔ سٹیج پر معزز مہمانوں کے لیے 50 مخصوص نشستیں رکھیں گئیں جن پر ان کے نام کی پرچیاں آویزاں تھیں۔

7۔ پروگرام میں 11:45 بجے تلاوت و نعت کے بعد تحریکی ترانہ پیش کیا گیا۔

8۔ پنڈال میں مختلف جگہوں پر تحریک کے پرچم لگائے گئے جبکہ خواتین کے حصے کی طرف چھوٹے بچے بھی مصطفوی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

9۔ پنڈال کے آخری حصے میں مرکزی سیل سنٹر کے ساتھ منہاج القرآن یوتھ لیگ، نظامت ممبر شپ اور پاکستان عوامی تحریک کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

10۔ پنڈال میں شرکاء اجلاس کی آمد کے لیے ایک مرکزی گیٹ بنایا گیا جہاں سخت سیکورٹی کا انتظام تھا اس کے علاوہ مرکزی قائدین کی آمد کے لیے سٹیج کی عقبی سمت الگ خصوصی راستہ بھی موجود تھا۔

11۔ سٹیج کے عقب میں بڑا بیک ڈراپ لگایا گیا جس پر پاکستان عوامی تحریک کے پرچم کے رنگوں میں شیخ الاسلام کی پورٹریٹ تصویر تھی۔

12۔ 11:40 بجےPAT کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ نے قومی الیکشن 2008ء کے حوالے سے پارٹی کے مؤقہ کی قرار داد پیش کی جسے تمام شرکاء اجلاس نے اپنی ہینڈ ریز ووٹنگ کے ذریعے مکمل اکثریت کیساتھ پاس کیا۔

13۔ 12:00 بجے شیخ زاہد فیاض نے اپنے خطاب میں اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری 12 بجکر 10 منٹ پر جب سٹیج پر آئے تو حاضرین نے کھڑے ہو کو پرجوش استقبالی نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

14۔ ناظم اعلی کے خطاب کے دوران 12:40 بجے فیصل آباد سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا قافلہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے پنڈال میں آیا۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے انہیں خود خوش آمدید کہا۔

15۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے خطاب کے دوران تحریکی کارکنان کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا چار نکاتی ضابطہ ہدایت پیش کیا۔

16۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا خطاب 1 بجکر 5 منٹ پر شروع ہوا جو 45 منٹ تک جاری رہا۔

17۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے خطاب کے فورا بعد اجلاس کی پہلی نشست ختم ہوئی۔ اس کے بعد نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ ہوا۔

18۔ نماز ظہر جامع مسجد منہاج القرآن کے علاوہ پنڈال میں بھی باجماعت ادا کی گئی۔ یہاں صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن درانی نے امامت کروائی۔

19۔ نماز ظہر کے بعد 2:10 بجے شرکاء اجلاس کو ان کی نشستوں پر ہی کھانا دیا گیا۔

20۔ اجلاس کا دوسرا سیشن 2:35 پر شروع ہوا۔

21۔ دوپہر 2:55 بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کینیڈا سے ٹیلی فونک خطاب شروع ہوا۔

22۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی گفتگو کے پہلے ہی جملے میں پاکستان عوامی تحریک کے قومی الیکشن 2008 کی پالیسی بارے ضابطہ اخلاق کی توثیق کر دی۔

23۔ شیخ الاسلام نے قومی الیکشن 2008ء کے بارے میں کہا کہ اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ بیلٹ بکس سے نہیں بلکہ بلٹ سے کیا جا رہا ہے۔

24۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطاب کے اختتامی جملے میں کہا کہ PAT قومی الیکشن 2008ء کا بائیکاٹ نہیں کر رہی بلکہ ہم اس ملک کے فرسودہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے اس سے علیحدگی کا اعلان کر رہے ہیں۔

25۔ شیخ الاسلام کا خطاب سہہ پہر چار بجے ختم ہوا۔

26۔ شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔



انتخابات یا نظام انتخابات؟
کتابچہ ملاحظہ ہرمانے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ