منہاج یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

(ایم ایس پاکستانی)

منہاج یونیورسٹی لاہور کی نئی ویب سائٹ www.Mul.edu.pk لانچ کر دی گئی ہے۔ 13 جنوری 2009ء کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب منہاج انٹرنیٹ بیورو کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اور بورڈ آف گورنرز کے ممبر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ویب سائٹ کے ہوم پیج پر کلک کر کے باقاعدہ طور پر اس کا افتتاح کیا۔ ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، مینجر ملٹی میڈیا بصیر احمد اور دیگر بھی یہاں موجود تھے۔ اس ویب سائٹ پر منہاج یونیورسٹی، ایڈمنسٹریٹو سٹاف، ٹیچنگ سٹاف، ڈیپارٹمنٹس، ڈگری پروگرامز، ایڈمشنز، اکیڈمک کیلنڈر، فیسز شیڈول، منہاج یونیورسٹی کے ذیلی کالجز، سکالرشپ پروگرامز، اکاموڈیشن، کالج آف شریعہ اور contact us کے ذیلی لنکس دیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ کے مرکزی صفحہ پر منہاج یونیورسٹی کے پروچانسلر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو پیغام بھی موجود ہے۔

ویب سائٹ پر منہاج یونیورسٹی میں سال 2008ء میں بی اے کے امتحان کے نتائج کی رپورٹ کو سب سے پہلی خبر کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منہاج یونیورسٹی کے حوالے سے تازہ ترین خبریں، اپ ڈیٹ پروگرامز، امتحانات کے شیڈولز کا اعلان اور دیگر اہم اعلانات و اطلاعات کے لیے نیوز اینڈ ایونٹس کا لنک بھی دیا گیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز میں سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا الگ سے لنک بھی دیا گیا ہے جس میں کالج آف شریعہ کی ویب سائٹ www.Minhajians.org موجود ہے۔ منہاج یونیورسٹی کے طلباء سمیت ملک بھر کے سٹوڈنٹس کی سہولت اور عام قارئین کی دل چسپی کے لیے Frequently asked Questions کے نام سے اہم لنک بھی ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں یونیورسٹی کے پروگرامز کے حوالے سے مختصر سوال و جواب شامل ہیں۔ ویب سائٹ کا سب سے اہم فنکشن سرچ کی سہولت ہے جس کے ذریعے قارئین ویب سائٹ کے اندر کوئی بھی لفظ بآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ایم آئی بی کے سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ