منہاج القرآن یوتھ لیگ، تحریک احیائے اسلام تحریک منہاج القرآن کا ہراول دستہ ہے۔ یوتھ لیگ دعوتی و تنظیمی علمی و روحانی اور تعلیمی و تربیتی پلیٹ فارم ہے جو امت مسلمہ کے نوجوانوں کوایمان اور عمل صالحہ کے ساتھ ساتھ تحریکی اور انقلابی بنیادوں پر قوم کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ اس سے وابستہ نوجوان اپنی تعلیمی و تدریسی اورمعاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد و احیاء کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔