سندھ: مظہر محمود علوی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں ٹھل اور تنگوانی کا دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سندھ میں مقامی ذمہ داران کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ ٹھل اور تنگوانی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ بیگ، منرل واٹر، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شکار پور میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپو سے بلوچستان اور سندھ بھر کے متاثرینِ سیلاب کے لیے راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلڈ ریلیف

تبصرہ