منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس پر ”ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔۔۔ آئیں ہمارے ساتھ چلیں“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

Minhaj Youth League Foundation day 2022

منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ”ہمارے حوصلے بلند ہیں۔۔۔ آئیں ہمارے ساتھ چلیں“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آن لائن خطاب کیا۔

یومِ تاسیس کی مرکزی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، علامہ میر آصف اکبر، سردار عمر دراز خان، چودھری عرفان یوسف،علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی، طیب ضیاء، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، محمد ذیشان، ڈاکٹر عمران یونس، قیصر محبوب و دیگر نے شرکت کی۔

Minhaj Youth League Foundation day 2022

یوم تاسیس کی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نوجوان پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی قوت رکھتا ہے۔ افسوس نوجوانوں کو صرف نعروں کے لئے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری واحد راہنما ہیں جنہوں نے یوتھ امپاورمنٹ کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو علم و تحقیق کے راستے پر گامزن کیا اور گزشتہ 34 سالوں میں پسماندہ اضلاع کے ہزاروں نوجوانوں کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے حصول کے لئے آسانیاں پیدا کیں۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے مثالی دعوتی کردار پر انہیں مبارکباد دی۔

Minhaj Youth League Foundation day 2022

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو علم و ہنر دیا۔ نوجوان ذہن نشین کر لیں اگر وہ باوقار زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔ ٹیکنالوجی کے بغیر قوموں اور معاشروں کا کوئی معاشی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 دہائیاں قبل بنگلہ دیش کو غربت کے طعنے ملتے تھے آج وہی بنگلہ دیش اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی مدد سے خطہ میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں مطالعہ کتب کا شوق اجاگر کرنے کے حوالے سے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

Minhaj Youth League Foundation day 2022

یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیخ الاسلام کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیں علم اخلاق اور کردار کے راستے پر چلایا۔ پسماندہ خاندانوں کے طلباء کے لئے حصول علم کے لئے معیاری اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے۔ انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے پر مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کا قاتل ہے۔ یہ نظام ملک و قوم کو گھن کی طرح چاٹ گیا۔ موجودہ سیاسی، سماجی، معاشی حالات کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں۔ اگر نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھایا گیا اور ان کے لئے مواقع پیدا نہ کئے گئے تو تخریب کار باردگر نوجوانوں کی طاقت کا منفی استعمال کر سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

Minhaj Youth League Foundation day 2022

تبصرہ