نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کرنا منہاج یوتھ لیگ کی اولین ذمہ داری ہے: رانا وحید شہزاد

Exective Ijlas Minhaj Youth Leauge Karachi

منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام ایگزیکٹو اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کرتے رہنا ہمارا فرض عین ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے زونل اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران اپنے علاقہ کے نوجوانوں میں بیداری شعور کے لیے جدوجہد کریں اور مصطفوی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ٹی ایم کیو کراچی زون محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ تحریک منہاج القران کا ہر اول دستہ ہے۔

اجلاس میں فیضان کلیم شمس (صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی)، عماد شیخ (جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ کراچی)، سارم نور (ڈپٹی جنرل سیکٹری منہاج یوتھ لیگ کراچی)، سلمان شیخ اور اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

Exective Ijlas Minhaj Youth Leauge Karachi

Exective Ijlas Minhaj Youth Leauge Karachi

Exective Ijlas Minhaj Youth Leauge Karachi

تبصرہ