گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے
لاہور (31 جولائی 2024) تحریک منہاج القرآن (منہاج یوتھ لیگ) کے زیر اہتمام یکم اگست 2024 (جمعرات) سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پودے لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ شجر کاری مہم یکم اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گی۔ یکم اگست کو مرکزی سیکرٹریٹ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، تعلیمی شخصیات و رہنما بھی موجود ہوں گے۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے شجر کاری مہم کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت و شجر کاری مہم کے سلسلے میں ملک کے تمام اضلاع میں تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ سیمینارز، واکس کے ذریعے عوام کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ یہ عمل صدقہ جاریہ بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان گلوبل وارمنگ آنے والے ٹاپ تین ممالک میں شامل ہے۔انسانی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور جنگلات بڑھانے ہوں گے۔
تبصرہ