منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام قومی یوتھ کنونشنز کا انعقاد

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یکم دسمبر کوایوانِ اقبال میں منعقدہ کنونشن میں خطاب کریں گے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 8 دسمبر کو گجرات میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں قومی یوتھ کنونشنز کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ پہلے کنونشن کا انعقاد لاہور میں ہوگا، جو یکم دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے ایوانِ اقبال کمپلیکس میں منعقدہوگا۔ اس تقریب سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔

دوسرا قومی یوتھ کنونشن 8 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے گجرات میں منعقد ہوگا، جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ دونوں تقاریب میں ملک کی اہم سیاسی ،سماجی، مذہبی شخصیات شرکت کریں گی ۔ یوتھ کنونشنز کی تیاریاں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کو قیام امن، خدمت انسانیت کےلئے اصلاحی اور فکری رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علم اور امن منہاج یوتھ لیگ کی شناخت ہیں۔الحمد اللہ 36سال لگنے والا منہاج یوتھ لیگ کا پودا آج ایک تنا آور درخت بن چکا ہے۔ 36 سالہ جدوجہد کا یہ سفرعلم، امن اور تحقیق پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی یوتھ کنونشز نوجوانوں کے لیے تربیت اور شعور اجاگر کرنے کی اہم کڑی ہیں، جہاں مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز کا انعقاد ہوگا۔

تبصرہ