اہم خبریں

منہاج یوتھ لیگ ٹیکسلا کی تنظیمِ نو، صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب

Minhaj Youth League Taxila reorganizes, elects president and general secretary

ٹیکسلا: منہاج یوتھ لیگ تحصیل ٹیکسلا (ضلع راولپنڈی شمالی) کی تنظیم نو کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر عمران یونس (مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ) نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے، نوجوانوں کی کردار سازی اور "مراکزِ علم" کے فروغ کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر عمران یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان اس معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فکری و اخلاقی تربیت کے ذریعے ہی ایک ایسا معاشرہ قائم ہو سکتا ہے جس میں صبر، تحمل، اخوت اور بھائی چارہ ہو۔ نوجوان نسل کو مصطفوی معاشرہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں ساجد ایوبی (ہیڈ سوشل میڈیا، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ شمالی پنجاب)، صغیر خان (صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی شمالی)، سیف اللہ قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی شمالی) اور محمد آزاد ساجد (نائب صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی شمالی) نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ ٹیکسلا کی تنظیمِ نو کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق:

سید شجاعت علی شاہ کو صدر منتخب کیا گیا۔

محمد عبدالمعیز کو جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ٹیکسلا مقرر کیا گیا۔

تبصرہ